نیٹ فلکس سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا ٹریلر جاری، تاریخ بھی سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیٹ فلکس کی مشہور سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کا طویل انتظار ختم ہوگیا ہے۔ حال ہی میں نیٹ فلکس نے اس سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کیا ہے، جس نے مداحوں کی دلچسپی کو دوبارہ جلا بخشی ہے۔

latest urdu news

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے اور اس بار پوری دنیا کو ایک شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔ مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی پہلے سے زیادہ سنجیدہ، پراسرار اور خوفناک رخ اختیار کرتی نظر آتی ہے۔

مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن بھی ایک بار پھر اپنی جان پر کھیل کر اس خوفناک دشمن کا سامنا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

نیٹ فلکس کا ٹائٹن حادثے پر مبنی فلم ریلیز کرنے کا اعلان

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ یہ پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز ہوگا تاکہ مداحوں میں تجسس بڑھایا جا سکے اور کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔

اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر کو جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگا۔ علاوہ ازیں، کئی ممالک میں اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter