برطانیہ کے دو جڑواں بھائیوں نے 1278 کلوگرام وزنی کدو اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے آئن اور اسٹورٹ پیٹن نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں کدو اگانا شروع کیا اور عمر کے 64 سال پر اتنا وزنی کدو اگا کر ریکارڈ حاصل کیا۔
اس کدو کا نام مگل رکھا گیا ہے اور یہ حجم کے لحاظ سے بھی سب سے بڑا کدو ثابت ہوا، جس کی لمبائی 21 فٹ 3.8 انچز ہے۔
کدو کا وزن انگلینڈ کے ریڈنگ کے قریب ایک مقام پر ماپا گیا۔ بھائیوں نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دو گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد جب انہوں نے کدو کو سالم پایا تو انہیں بہت اطمینان محسوس ہوا۔
پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور عالمی کارنامہ
یہ ریکارڈ نہ صرف ان کے صبر اور محنت کا ثبوت ہے بلکہ گزشتہ 50 سال سے کدو اگانے کی ان کی لگن کا بھی مظہر ہے۔
