ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا فیصلہ: پہلی بار چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے ہو گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے اب پہلی بار کھانے سے قبل چائے کا وقفہ ہوگا۔ یہ فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ غیر معمولی قدم مشرقی بھارت کے خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ گوہاٹی میں دن کا آغاز دوسرے شہروں کے مقابلے میں جلد ہوتا ہے، جس کے باعث مقابلے کے مکمل 90 اوورز کو قدرتی روشنی میں کھیلنے کے لیے شیڈول میں تبدیلی ناگزیر سمجھی گئی۔

latest urdu news

نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز معمول سے آدھا گھنٹہ پہلے، یعنی صبح 9 بجے ہوگا۔ پہلا سیشن صبح 9 بجے سے 11 بجے تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد 11 بجے سے 11 بج کر 20 منٹ تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔ دوسرا سیشن 11:20 سے دوپہر 1:20 تک جاری رہے گا، جس کے بعد کھانے کا وقفہ 2 بجے تک ہوگا، جبکہ آخری سیشن دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کھیلا جائے گا۔

بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈز نے باہمی رضامندی سے سیشنز کی ترتیب میں یہ تبدیلی منظور کی ہے تاکہ میچ کے دوران کھیل قدرتی روشنی میں مکمل ہو سکے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ کھیل کے اوقات کو مقامی جغرافیائی حالات سے ہم آہنگ کرنے کی ایک منفرد مثال ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter