اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا علمائے کرام و ائمہ مساجد کے اجلاس کی صدارت، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد پر زور
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر کی زیر صدارت علمائے کرام اور ائمہ مساجد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق امن و امان کے قیام اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال ہوں گے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ائمہ کرام اور مساجد کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں تعاون کریں تاکہ امن و امان قائم رہے اور مقامی کمیونٹی میں نظم و ضبط برقرار رہے۔
کھاریاں: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
