ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جادہ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جادہ کا دورہ کیا اور وہاں طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات سے براہ راست گفتگو کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں، نصابی پیش رفت اور اسکول کے ماحول کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا، جس میں کلاس رومز کی حالت، صفائی ستھرائی، فرنیچر کی دستیابی، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل تھی۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں موبائل پولیس یونٹ کا تعارفی پروگرام

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکول میں درکار سہولیات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات یقینی بنائی جائیں تاکہ ہر بچی بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter