بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل، انتظامیہ ہڑبڑائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک پرائیویٹ بینک کی وائی فائی آئی ڈی اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل ہونے کے بعد انتظامیہ میں بھگڈر مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دو روز قبل گووردھن سنگھ نامی شہری نے بینک میں مشتبہ وائی فائی آئی ڈی دیکھنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ گووردھن سنگھ کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (VHP) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے بتایا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ اس علاقے میں ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں۔

latest urdu news

بینک نے وضاحت دی کہ وائی فائی میں تبدیلی ایک مقامی ٹیکنیشن کی مرمت کے دوران ہوئی، جس کے بعد نام بدل گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیکنیشن کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بینک سے جاچکا اور اس کا نمبر بھی بند ہوچکا ہے۔

شکایت پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کی ہے، تاہم ابھی تک اسے تلاش نہیں کیا جا سکا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter