سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

latest urdu news

عزیر عباسی نے ڈرامہ سیریل “انتقام” میں رشید بابا کا کردار ادا کیا، جس سے انہیں بےحد شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی شاندار اداکاری، خوبصورت اردو تلفظ اور سنجیدہ مزاج نے انہیں ٹی وی ناظرین میں الگ پہچان دی۔

ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں “کراچی ڈویژن” (2021)، “باشو” (2023)، “ہیر رانجھا” (2012) اور “کھلونا” شامل ہیں۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا۔ وہ معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر زبیر عباسی کے بھائی اور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔

اداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے چچا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، “میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter