لاہور کے گرد جنگل نما حد بندی کا منصوبہ، 48 لاکھ پودے لگانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت نے "لنگز آف لاہور” کے نام سے ایک بڑا ماحولیاتی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی قائم کی جائے گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کو پی ایچ اے لاہور کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ پر محیط ہوگا۔

latest urdu news

پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلومیٹر لمبا رنگ فاریسٹ تیار کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں 31 کلومیٹر اور تیسرے مرحلے میں 22 کلومیٹر طویل رنگ فارسٹیشن مکمل کی جائے گی۔
پہلا مرحلہ ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، جبکہ منصوبے سے تقریباً دو کروڑ شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت جامن، کچنار، امرود اور دیگر پھل دار درختوں کے ساتھ ساتھ پلکن، ارجن، گلِ نشتر، سکھ چین اور جیٹروفہ جیسے نمائشی درخت بھی لگائے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسموگ اور آلودگی کے خاتمے میں مدد دے گا بلکہ شہری پھیلاؤ پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

سینیئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق یہ منصوبہ اسموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter