پنجاب میں ٹی ایل پی کی سیل کی گئی مساجد مفتی منیب الرحمان کے سپرد کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے بعد سیل کی گئی مساجد کا انتظام مفتی منیب الرحمان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا خصوصی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کی اور امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے اقدامات کو سراہا۔

latest urdu news

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیل کی گئی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ بے گناہ قرار پانے والے افراد کی فوری رہائی اور باعزت گھر واپسی کا بھی حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے مساجد کے ائمہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دینے کی اصولی منظوری دی اور ہدایت دی کہ مذہبی شعائر اور مقدس ناموں کی بے حرمتی سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے یا عبادت گاہوں سے اشتعال انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب میں اماموں کے لیے پہلی مرتبہ سرکاری وظیفہ مقرر

مریم نواز نے صفائی کے پروگرام “ستھرا پنجاب” کے تحت گاڑیاں جلانے کے واقعات کی بھی مذمت کی اور کہا کہ عوامی وسائل کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 65 ہزار ائمہ کرام کا ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے گا تاکہ وہ عوامی چندوں پر کم انحصار کریں۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter