گجرات کے علاقے دیونہ منڈی میں کمسن بچے کے ختنوں کے دوران مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے کا نازک عضو ضائع ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست بچے کے والد محمد رفیق کی جانب سے حافظ عبیدالرحمٰن ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ کلینک کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کو درخواست دی گئی تھی، تاہم تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
گجرات: بچے کے ختنے کے دوران سنگین غفلت، نجی اسپتال سیل
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غفلت کے باعث بچے کا جسمانی نقصان ہوا جس کے علاج کے لیے بیرونِ ملک علاج کی ضرورت ہے، مگر خاندان مالی وسائل نہ ہونے کے باعث یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ایم ڈی سی کو زیرِ التوا درخواست پر جلد فیصلہ کرنے اور متاثرہ بچے کے علاج کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔
