اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کے فیصلے کو خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ “کاپی پیسٹ” قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے کے پی حکومت کی طرز پر آئمہ کرام کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا، “وزیراعلیٰ پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ نقل کر لیا ہے۔”
پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے اکثر کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور تکمیل سے پہلے ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ پروگرام کے ذریعے اب تک 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کر چکی ہے۔ “اگر مریم نواز واقعی عوامی خدمت چاہتی ہیں تو وہ پنجاب میں صحت کارڈ اسکیم بحال کریں، ہم اس میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں
