اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 46 بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 46 بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 253 زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا، ایک میزائل الشفاء اسپتال کے عقب میں جا گرا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں فلسطینی صحافی محمد المنیراوی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جو النصیرات میں خیمے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

یہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب گزشتہ روز نیتن یاہو نے مبینہ طور پر حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد فوج کو “شدید جوابی کارروائی” کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ "حماس یا کسی اور گروپ نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اور ہمیں توقع تھی کہ اسرائیل اس کا جواب دے گا”۔

غزہ پر حملوں سے قبل اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کردیا تھا، اسرائیلی میڈیا

تاہم حماس نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح کے قریب کسی فائرنگ کے واقعے میں ملوث نہیں تھی، اور اسرائیل ایک بار پھر بے بنیاد الزامات لگا کر غزہ پر وحشیانہ جارحیت کو جواز فراہم کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter