امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل "بہت اچھے آدمی” ہیں اور فیلڈ مارشل کو خاص طور پرزبردست فائٹر قرار دیا۔
ٹرمپ نے بیان دیا کہ ایک موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث سات طیارے مار گرائے گئے، جو خاص طور پر خطرناک تھا کیونکہ دونوں ملک ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان دونوں سے فون پر بات کی اور واضح پیغام دیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو وہ دونوں ممالک پر 250 فیصد ٹیکس عائد کر دیں گے اسی دباؤ کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر لڑائی رک گئی۔
صدر ٹرمپ نے اس ضمن میں اپنے اثرو رسوخ پر بھی زور دیا اور پوچھا کہ کیا بائیڈن ایسا کر پاتے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے "لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں”۔ انہوں نے بتایا کہ مودی سے کہا گیا کہ "تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو، ہم معاہدہ نہیں کریں گے” اور پاکستان کو بھی تجارتی تعلقات کے حوالے سے انتباہ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ کا بڑا اعتراف: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے اعزاز ہے
ٹرمپ نے اسے ایک کامیاب ثالثی اور بحران روکن دکھا کر پیش کیا اور فیلڈ مارشل کی تعریف کو بطور اعزاز محسوس کرنے کا اظہار کیا۔
