مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب ترقی، تجارت اور سیاحت کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا بھی تعارف کرایا گیا۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے حالیہ سیلاب کے بعد تاریخی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے ذریعے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ متاثرین کے لیے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج پر کام جاری ہے۔

مریم نواز نے مبارکباد نہیں دی، خیبر پختونخوا میں گندم بند کر دی: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں کلچرل ٹورازم کے فروغ، قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی، اور خواتین کے بااختیار بنانے کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحول دوست اقدامات کی بدولت ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے۔

امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سرمایہ کاری اور ای بزنس پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب میں ترقیاتی رفتار اور کام کا معیار قابلِ ستائش ہے، سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter