115
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سامنے کچھ مطالبات رکھ دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے، جن میں محمد رضوان بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ اے کیٹیگری میں اس بار کسی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا۔ رضوان کے علاوہ دیگر تمام کرکٹرز نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔
پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے اور اس وقت ان کے مطالبات کے منظور ہونے کا امکان بھی کم نظر آ رہا ہے۔
