پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل، 18 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد آخری کوشش جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات تیسرے روز 18 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جسے فریقین کے درمیان امن کے لیے آخری کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان وفد نے پاکستان کے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث طالبان وفد کا مؤقف متعدد بار تبدیل ہوتا رہا، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں پیش آئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور میزبان ملک دونوں فریقین اب بھی سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں کہ پیچیدہ معاملات کو بات چیت اور منطق سے حل کر لیا جائے۔

پاکستان اور طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع، پاکستانی وفد نے صبح 6 بجے جوابی مؤقف پیش کیا

یہ مذاکراتی سلسلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے شروع ہوا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر ابتدائی اتفاق کیا گیا تھا۔ دوسرا مرحلہ استنبول میں دو روز قبل ہوا، جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter