اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے۔ انہوں نے یہ بیان اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں دیا، جب انہیں کالونی کے انچارج کی توجہ مہمانوں کے انتظامات کی طرف زیادہ محسوس ہوئی۔
نادیہ افگن نے بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر وہ خود شدید غم میں تھیں، لیکن لوگوں کی توجہ دکھ اور تعزیت پر نہیں بلکہ روایتی انتظامات جیسے کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کے انتظام پر مرکوز تھی۔ اس تجربے نے اداکارہ کو گہرائی سے متاثر کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت ایسا منظر دوبارہ نہ دہرایا جائے۔
اداکارہ نے کہا کہ "میرے مرنے پر جس نے آنا ہے آئے، جس نے نہیں آنا وہ نہ آئے۔” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
