چوہدری سالک حسین کی عمانی وزیرِ لیبر سے ملاقات، پاکستانیوں کے لیے مزید ویزوں کے اجرا پر بات چیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیوں چوہدری سالک حسین نے عمان کے وزیرِ لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید ویزوں کے اجرا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عمان نے ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند پاکستانی کارکنوں کی برآمد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلف اور یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، اور کویت، قطر اور سعودی عرب کے بعد عمان میں افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی طلب پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں، جبکہ پاکستانی کمیونٹی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے افرادی قوت کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter