ایم ڈی کیٹ 2025: صرف 53 فیصد امیدوار کامیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ نتائج کے مطابق صوبے بھر سے رجسٹرڈ امیدواروں میں صرف 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ تقریباً 1,539 امیدوار امتحان میں شریک نہیں ہوئے۔

latest urdu news

بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کی شرح 58 فیصد رہی، جبکہ صرف 2 فیصد امیدوار نے 170 سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ مزید یہ کہ 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ تقریباً 31 فیصد امیدوار 90 سے کم نمبر حاصل کرنے کی وجہ سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہیں ٹھہرے۔

کے ایم یو انتظامیہ کے مطابق نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ملک بھر میں امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوا، جس کے لیے 1,40,125 امیدوار رجسٹرڈ تھے۔ کے پی کے میں امتحان سات اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر لوئر، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter