پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں گلابی (پنک) کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔
یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے ویژن کے مطابق پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور بیدار کرنا اور بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنے گی، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن لگائیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والی سٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی، اور کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات پیش کریں گے۔
مہم کے سلسلے میں پنک ربن ہسپتال لاہور میں 28 اکتوبر کو خواتین کے لیے مفت سکریننگ اور چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کے مطابق، “کرکٹ کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے، اور اس مہم کا مقصد خواتین کی صحت سے متعلق مثبت پیغام کو عام کرنا ہے۔
