8
جہلم کے معروف سینئر صحافی اور جہلم پریس کلب کے معزز رکن عاطف بٹ کے گھر سے نامعلوم چور پانی کی موٹر چرا کر لے گئے۔
عاطف بٹ نے پولیس تھانہ صدر میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ چک خاصہ ٹاہلیانوالہ میں اپنا ذاتی گھر تعمیر کروا رہے ہیں۔ گزشتہ روز جب وہ دیواروں کو پانی لگانے کے لیے گھر پہنچے تو دیکھا کہ پانی والی موٹر غائب ہے اور نامعلوم چور اسے اتار کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر برآمد کی جائے۔
اس واقعے پر چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایسے واقعات پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کر کے صحافی کو انصاف فراہم کریں۔
