پولینڈ میں 150 ٹن آلو ’چوری‘، مفت بانٹنے کی افواہ نے مالک کو برباد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولینڈ کے جنوبی مشرقی علاقے ڈیبرویکا (Dabrowica) میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں 150 ٹن آلو چند گھنٹوں میں غائب ہوگئے۔

latest urdu news

واقعے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی اشتہار پھیلایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک کسان اپنے پاس موجود 150 ٹن آلو فروخت کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ یہ آلو مفت تقسیم کر رہا ہے۔

اشتہار سامنے آتے ہی لوگوں، گاڑیوں اور ٹریکٹروں کا ہجوم کھیت کی جانب امڈ آیا۔ موقع پر پہنچنے والے افراد نے کھیت میں پڑے تمام آلو بغیر اجازت اٹھا کر لے گئے۔

تاہم حقیقت یہ تھی کہ یہ آلو کسی خیراتی مقصد کے لیے نہیں بلکہ ایک مقامی ڈسٹلری کے مالک پیوٹر گریٹا کے تھے، جنہوں نے یہ آلو مقامی کسانوں سے خریदे تھے اور انہیں عارضی طور پر کھیت میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

60 سال غربت میں گزارنے کے بعد غریب ٹرک ڈرائیور امیر گھرانے کا وارث نکلا

پیوٹر گریٹا نے اس واقعے کو چوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مالی اور جذباتی دونوں طرح سے نقصان اٹھا چکے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ "آلو مفت بانٹنے” والا اشتہار کسی نامعلوم شخص نے بطور افواہ پھیلایا تھا۔

یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پھیلنے والی جھوٹی معلومات کس طرح حقیقی زندگی میں بڑے نقصانات کا باعث بن سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter