ارجنٹینا میں کروڑوں سال پرانا مکمل محفوظ ڈائنا سور کا انڈہ دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجنٹینا کے ماہرینِ ارضیات نے ایک ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے جس نے پوری سائنسی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا — 7 کروڑ سال سے زمین میں دفن ایک ڈائنا سور کا انڈہ دریافت ہوا ہے جو حیرت انگیز طور پر مکمل محفوظ حالت میں موجود ہے۔

latest urdu news

یہ انڈہ ارجنٹینا کے علاقے پیٹاگونیا (Patagonia) کے صوبے ریو نیگرو (Rio Negro) سے دریافت ہوا، جہاں سائنسدان قدیم ادوار کے فوسلز پر تحقیق کر رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ انڈہ دیکھنے میں بالکل تازہ معلوم ہوتا ہے، جیسے ابھی کچھ عرصہ پہلے دیا گیا ہو، حالانکہ اس کی عمر کم از کم 7 کروڑ برس بتائی جا رہی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گونزالو میونوز (Gonzalo Muñoz) نے بتایا کہ  “یہ انڈہ بالکل مکمل حالت میں ہے، جو ایک غیر معمولی دریافت ہے۔ ممکنہ طور پر یہ کسی چھوٹے گوشت خور ڈائنا سور کا انڈہ ہے، جن کے فوسلز دنیا بھر میں بہت کم ملتے ہیں۔”

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈے کے اندر کچھ مواد موجود ہوسکتا ہے، جو اگر واقعی کسی جنین یا ڈائنا سور کے آثار ثابت ہوا تو یہ جنوبی امریکہ کی حیاتیاتی تاریخ کی سب سے اہم دریافتوں میں سے ایک ہوگی۔

اس انڈے کے تفصیلی اسکینز اور سائنسی تجزیے کے لیے اسے ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آیا اس کے اندر ڈائنا سور کے جنین یا باقیات موجود ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس علاقے سے ماضی میں بھی ڈائنا سور کے انڈے ملے ہیں، مگر کبھی بھی اتنی مکمل اور محفوظ حالت میں کوئی انڈہ دریافت نہیں ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter