مخالفین نے مجھے دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی: مسلم امیدوار ظہران ممدانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک: نیو یارک کی میئرشپ کے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اُن کے مخالفین نے انہیں دہشتگرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے نفرت کے مقابلے میں اتحاد اور امن کا پیغام دینے کا عزم کیا۔

latest urdu news

میئر کے الیکشن کی ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل برونکس کی ایک مسجد کے باہر خطاب میں ظہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے حالات بدل گئے، اور اُن کی اپنی خالہ حجاب پہننے پر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا، “میرے مخالفین نے مجھے دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن میں اُن سب کے سامنے محبت، اتحاد اور برابری کا پیغام لے کر کھڑا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب صرف ایک میئر کے عہدے کے لیے نہیں بلکہ اس بات کے لیے ہے کہ نیو یارک میں ہر مذہب، رنگ اور قومیت کے لوگ برابر سمجھے جائیں۔

ٹرمپ کی ظہران ممدانی کو دھمکی: “اگر وہ جیتے تو نیویارک کو فنڈز نہیں ملیں گے”

واضح رہے کہ نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو منعقد ہوگا، جبکہ ابتدائی ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق ظہران ممدانی کو 43 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث اُنہیں مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter