زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دے دی۔

latest urdu news

جیو نیوز کے مطابق 24 سالہ متاثرہ لڑکی عائشہ نے الزام عائد کیا کہ بااثر ملزم نے اسے دو ماہ تک اسلحے کے زور پر اور بعد میں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے نشہ آور گولیاں دے کر برہنہ ویڈیوز بنائیں اور ان ویڈیوز کو اُس کے عزیز و اقارب کو دکھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اعلیٰ حکام اور عدالت دونوں کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے احکامات کے باوجود مقامی پولیس بااثر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کر رہی تھی، جس پر وہ احتجاجاً پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق، کافی کوششوں اور مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد لڑکی کو نیچے اتارا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر میاں خالد اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ وہ ڈی پی او سے رابطہ کرکے ملزم کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter