19
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی اپنی ایئرلائن “ایئر پنجاب” کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز لاہور سے اسلام آباد کے روٹ پر چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ منصوبے کے تحت جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں تاکہ عوام کو معیاری اور سستی سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
حکومت پنجاب کا پنجاب ایئر کےنام سے ائیرلائن شروع کرنےکا فیصلہ
اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے دونوں منصوبوں کو پنجاب کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری میں سنگِ میل قرار دیا۔
