ٹرمپ کا پاک افغان تنازع کے حل میں دلچسپی کا اظہار: “میں مسئلہ اچھے طریقے سے حل کر سکتا ہوں”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد اور اچھے طریقے سے حل کر سکتے ہیں، تاہم فی الحال کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے گزشتہ آٹھ ماہ میں رکوائی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانی باقی ہے۔”

latest urdu news

انہوں نے کہا، “مجھے علم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔ میں دونوں ممالک کو اچھی طرح جانتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں پاک افغان مسئلہ جلد اور مثبت انداز میں حل کر لوں گا۔”

امریکی صدر نے مزید کہا کہ “پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لوگ ہیں، اور مجھے دونوں پر مکمل اعتماد ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم جلد ہی پاک افغان مسئلے کا پائیدار حل تلاش کر لیں گے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter