وینزویلا کے صدر کا اعلان: امریکا ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاراکاس، وینزویلا: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ وینزویلا اس جنگ کو ہونے نہیں دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مادورو نے امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکا ممکنہ طور پر کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے، وینزویلا پرامن حل تلاش کرے گا اور کسی بھی جنگ کی اجازت نہیں دے گا۔

ادھر، کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی پابندیوں پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام میں ان پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن وہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter