58
دھیرکے، کلیوال، سہنہ، کھٹالہ، سرائے عالمگیر میں لوٹ مار
گجرات میں ڈکیت پھر سے سر اٹھانے لگے، مختلف علاقوں میں اسلحے کے روز پر شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔
دھیر کے کے قریب سلمان نامی شہری سے اسلحے کے زور پر نامعلوم مسلحہ ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے چھین لیے۔
کھٹالہ کے قریب ٹانڈہ کے رہائشی سے مسلحہ افراد نے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔
کلیوال سیداں کے قریب کے جی ٹی روڈ پر کوٹلہ قاسم خان کے رہائشی سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔
سہنہ کے قریب لمے کےرہائشی موٹر سائیکل سوار 2 افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔
سرائے عالمگیر میں جہلم کے رہائشی کے ڈکیتی کی ورادات میں موبائل فون اور نقدی چھن گئی۔
