سہیل آفریدی کام شروع کرنے سے پہلے ہی فارغ ہو جائیں گے، طلال چوہدری کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جس مقصد کے لیے آئے ہیں، وہ اسے پورا کرنے سے پہلے ہی فارغ ہو جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

latest urdu news

انہوں نے حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے سے متعلق ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی دن کے اجالے میں تحریری طور پر یہ کہے کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو حکومت غور کر سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد، طلال چوہدری کا دوٹوک اعلان

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ریاست کے لیے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی تمام بلیک میلنگ دراصل ایک مبینہ ڈیل کے حصول کی کوشش ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter