وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے قرض حاصل کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتصادی امور ڈویژن کی تازہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 363 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد زیادہ ہے۔

latest urdu news

جولائی میں 198 ارب روپے

اگست میں 192 ارب روپے

ستمبر میں 124 ارب روپے

کا قرض حاصل کیا گیا۔ ستمبر 2025 میں 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر نیا قرضہ لیا گیا، جس میں سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت موصول ہوئے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا

اسی عرصے میں حکومت نے 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے، جبکہ جولائی تا ستمبر 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹس بھی ملی ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق، رواں مالی سال 2025-26 کے دوران حکومت کی کل متوقع قرضہ حاصل کرنے کی رقم 5 ہزار 777 ارب روپے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter