ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر انسدادِ عطائیت مہم کے تحت ڈی ڈی ایچ او تحصیل کھاریاں ڈاکٹر وحید کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائی نسیرہ اور نواحی علاقوں میں کی گئی، جس دوران راجہ میڈیکل اسٹور پر ایک جعلی معالج کو گرفتار کیا گیا جو بغیر کسی مستند ڈگری کے مریضوں کو ادویات تجویز کر رہا تھا۔ مذکورہ غیر قانونی کلینک کو سیل کر دیا گیا اور مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھیج دیا گیا۔
گجرات میں الیکٹرک بس سروس کے لیے تیاریوں کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر کا مجوزہ مقامات کا دورہ
اسی دوران آفتاب ہومیوپیتھک کلینک نورنگ کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے قواعد و ضوابط کے مطابق خدمات انجام دی۔
آج کے روز کل دو مقامات کا معائنہ کیا گیا جن میں سے ایک غیر قانونی کلینک سیل کیا گیا۔
