راولپنڈی: سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے باوجود اڈیالہ جیل پہنچ کر ان سے ملاقات نہ کر سکے۔

پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا، جس کے بعد سہیل آفریدی نے وہاں علامتی دھرنا دے دیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عدالت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں مزید آگے جانے سے روک دیا۔

اس پر وہ سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عدالتی اجازت نامہ ہے اور بانی سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے۔

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعتراضات دور کر دیے گئے

موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔ علامتی دھرنے کے بعد سہیل آفریدی کارکنوں سمیت وہاں سے واپس روانہ ہوگئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب سیاسی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter