ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ فوجی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی اور عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

رومانیہ کی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں اور عالمی سطح پر کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کے درمیان اس ملاقات کو دوطرفہ عسکری تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں مشترکہ تربیتی و دفاعی منصوبوں کی بنیاد فراہم کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter