ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔

latest urdu news

پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر پوائنٹس حاصل کیے اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا تین میں سے تین میچز جیت کر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ سری لنکا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس حاصل کیے تھے اور 100 فیصد پوائنٹس ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا تھا، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث قومی ٹیم دو درجے نیچے چلی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بڑی ہلچل، ابرار چوتھے نمبر پر، شاہین اور حارث کی بھی ترقی

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ دیگر ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کی دوڑ مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter