عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے گی، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے گی۔

latest urdu news

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب کی خالی نشست پر ان کی اہلیہ کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں چار درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، تاہم ابھی تک ان درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ اگر ان درخواستوں کی سماعت 30 اکتوبر سے پہلے نہ ہوئی تو یہ قانونی طور پر بے اثر ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شبلی فراز کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول 23 اکتوبر کے لیے جاری کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہماری استدعا ہے کہ ناانصافی نہ ہو، کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔”

پی ٹی آئی والوں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں :بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی عدالتی راستہ اختیار کیے ہوئے ہے اور چاہتی ہے کہ فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عظمیٰ جلد سماعت کر کے انصاف فراہم کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter