مدارس یا مساجد کی بندش کا کوئی ارادہ نہیں، یہ صرف پروپیگنڈہ ہے: محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ مدارس اور مساجد کی بندش سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور محض پروپیگنڈہ ہیں، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے یہ بیان دیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

latest urdu news

وزیر داخلہ نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد نے ہمیشہ معاشرے میں امن و اخلاقیات کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے۔ "کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، ایسی باتیں صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں”، انہوں نے زور دے کر کہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام امن، برداشت اور محبت کا دین ہے، اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر ملک میں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں سیل، ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش: عظمیٰ بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے نازک حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق میں بھی علما نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔”

ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملکی امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter