گجرات: راجہ گینگ کے 3 کارندے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ لاری اڈا پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی راجہ گینگ کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ساڑھے 8 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان، ایک موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر حسن زبیر، چوکی انچارج گڑھی احمد آباد اے ایس آئی عمران اشرف اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئے گینگ کا سراغ لگایا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان عرف راجہ، فلک شیر اور قیصر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ساڑھے 8 لاکھ روپے کی نقدی، موٹر سائیکل اور 30 بور کا ناجائز پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی کارروائی، ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک پر ہوٹلز و بیکریز کو جرمانے

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔ گینگ کی گرفتاری سے شہر میں وارداتوں میں کمی اور عوام میں احساس تحفظ کی فضا کو تقویت ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter