پنجاب میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو چابیاں سپرد کیں۔

latest urdu news

اس موقع پر مریم نواز نے عملے سے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کریں۔

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ خصوصاً لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا، تاکہ شہری سہولیات زیادہ آسان اور فوری انداز میں میسر آئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter