’پلیز فلم کی ٹکٹ خرید لو‘ — بالی وڈ اداکار ہرشوردھن رانے کی مداحوں سے جذباتی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی وڈ اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر ٹکٹ خریدنے کی اپیل کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشوردھن رانے کی فلم ’ایک دیوانے کی دیوانیت‘ کل سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جبکہ اسی روز ایوشمان کھرانہ کی نئی فلم بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

latest urdu news

دونوں فلموں کے باکس آفس پر ٹکراؤ کے باعث ہرشوردھن رانے اپنی فلم کی کامیابی کو لے کر فکرمند نظر آ رہے ہیں۔ اداکار نے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ

’’پلیز اس بار ٹکٹ خرید لینا، پلیز 9 سال انتظار مت کرانا، پلیز ٹکٹ خرید لو۔‘‘

یاد رہے کہ ہرشوردھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس وقت فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Harshvardhan Rane (@harshvardhanrane)

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 سال بعد رواں سال فروری میں فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تو اسے شاندار پذیرائی ملی اور یہ ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter