علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

latest urdu news

عدالتی حکم کے مطابق پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈاپور کا رویہ میر جعفر اور میر صادق جیسا تھا: گورنر خیبرپختونخوا

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں ان پر شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter