59
گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی ٹیم نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی اور معیارِ صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سرکلر روڈ گجرات، لالہ موسیٰ اور کھاریاں کے مختلف ہوٹلز، میرج ہالز اور بیکریز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری تیل کے استعمال اور خوراک کی ناقص اسٹوریج پر متعدد کاروباری مراکز کو جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 70 ہزار روپے سے زائد ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 7.52 کلوگرام ایکسپائر اور ممنوعہ خوراکی اشیاء بھی تلف کی گئیں۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کے مطابق، عوامی صحت کے تحفظ کے لیے غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔