گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے، اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں: سی این این

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔ بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، جبکہ عالمی میڈیا نے بھی پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کر لیا۔

latest urdu news

سی این این کے معروف تجزیہ کار فرید زکریا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں بھارت کی طرف جھکاؤ رکھا، تاہم حالیہ عرصے میں اُن کا جھکاؤ پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب دیکھنے میں آیا ہے۔‘‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ، جو پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جاتے تھے، اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ بن گئے ہیں۔ مصر کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔

سی این این کے مطابق، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی و دفاعی تعاون میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف معاہدہ ہوا جبکہ پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کا بڑا اعتراف: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے اعزاز ہے

رپورٹ کے مطابق، امریکا نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک موثر عسکری شراکت دار ہے۔ یہی صلاحیت سعودی عرب کو بھی متاثر کر چکی ہے، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا۔

سی این این نے مزید لکھا کہ پاکستان کی عسکری اور سفارتی کامیابیوں نے عالمی برادری میں پاکستان کی شناخت کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter