کھابے لامے کی موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایک جان لیوا کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

یوٹیوب، فیس بک اور ایکس سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر جعلی پوسٹس وائرل ہوئیں جن میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شامل تھیں، جنہیں غلط طور پر کھابے لامے سے منسوب کیا گیا۔

latest urdu news

تاہم رائٹرز، اسنوپس اور دیگر فیکٹ چیکنگ اداروں کی تحقیقات کے بعد واضح ہو گیا کہ یہ تمام دعوے جھوٹے ہیں اور کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس سے پھیلائے گئے تھے۔

بعد ازاں کھابے لامے کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور زندہ ہیں۔

کھابے لامے، جو سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے، 2020ء میں کورونا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت یافتہ ہوئے۔ وہ لفظوں کے بغیر مزاحیہ مواد بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے 160 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter