طورخم بارڈر پر تجارتی راہداری کی بحالی کی تیاریاں مکمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور جلد ہی آمدورفت دوبارہ بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ جو 9 روز سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند تھی، اب دوبارہ کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس دوران بارڈر پر تعینات کسٹم حکام کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

latest urdu news

کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کو مؤثر بنانے کے لیے جدید اسکینر بھی طورخم ٹرمینل پہنچا دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے تجارتی سامان کی تیز اور محفوظ جانچ ممکن بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث نہ صرف طورخم بلکہ غلام خان اور انگور اڈہ سرحدی گزرگاہیں بھی بند کر دی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں پھنس کر رہ گئی تھیں۔

پاک افغان کشیدگی شدت اختیار کر گئی، طورخم بارڈر مکمل طور پر بند

تجارتی برادری اور مقامی کاروباری حلقوں کی جانب سے بارڈر کھولنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اب راہداری کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter