ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 500 روپے تک فروخت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو ٹماٹر 400 سے 500 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

latest urdu news

لاہور کی منڈیوں میں فی کلو ٹماٹر 500 روپے تک پہنچ گیا، سپلائی میں 50 فیصد کمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔ شہری شدید پریشان ہیں جبکہ دکاندار منڈی کی مہنگی قیمتوں کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔

سرکاری نرخ 130 سے 175 روپے مقرر، لیکن بازار میں 450 روپے فی کلو تک فروخت جاری۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ نقصان پر فروخت نہیں کر سکتے۔

کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہو گیا

سرکاری قیمت 330 روپے فی کلو ہے لیکن عملی طور پر ٹماٹر 400 سے 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ شہری مہنگائی کے طوفان پر حکومت کی خاموشی پر نالاں ہیں۔

ٹماٹر کی سپلائی میں کمی، فصل کی قلت، بارشیں، اور بعض تجارتی راستوں کی بندش مہنگائی کی بڑی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter