حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممنوعہ ادویات کی ممکنہ فروخت سے متعلق کیس میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

latest urdu news

عدالت نے عدم پیشی پر حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، تاہم وہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دے دی۔

عدالت نے انہیں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈرگ کورٹ کے انسپکٹر نے ان کے خلاف قانونی استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔

بغیر لائسنس ادویات فروخت، حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم جاری

واضح رہے کہ حکیم شہزاد، مرحوم میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر ہیں اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter