وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں "فلڈ کارڈ” کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل آج سے باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متاثرین کی مدد کے لیے نہ رونا دھونا کیا اور نہ ہی عالمی برادری کے سامنے ہاتھ پھیلایا۔
مریم نواز نے کہا کہ متاثرین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا گیا ہے، اور پنجاب حکومت نے ان کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم صرف اور صرف متاثرین سیلاب کو دی جائے گی، کسی اور کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 15 اضلاع میں چیکوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ 70 فیصد متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقی اضلاع میں بھی سروے جلد مکمل کیا جائے گا۔
نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اور کسی کو عوام کا حق کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مریم نواز نے یقین دلایا کہ ان کے ہوتے ہوئے عوام کی عزت اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔