ضلع گجرات میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت انسدادِ اسموگ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور انسدادِ اسموگ کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد نے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین، آر ایف او راشد چٹھہ، ڈی ایس پی گجرات، ایکسین ہائی ویز، موٹر وے پولیس انسپکٹر، ٹریفک انسپکٹر سمیت متعدد اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ہدایت کی کہ انسدادِ اسموگ کے لیے تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ:
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات اس وقت ہی مؤثر ثابت ہوں گے جب شہری بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔