سلمان خان پر بگ باس 19 میں جانبداری کے الزامات، امل ملک اور فرحانہ بھٹ کے جھگڑے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریئلٹی شو بگ باس 19 میں پیش آنے والے جھگڑے نے نیا طوفان برپا کر دیا ہے، جہاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شو کے میزبان سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں کہ انہوں نے امیدواروں کے درمیان ہونے والے تنازع میں گلوکار و موسیقار امل ملک کی حمایت کی۔

latest urdu news

بھارتی ویب سائٹ منٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب امل ملک نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ فرحانہ بھٹ کے ساتھ کپتانی کے ٹاسک کے دوران بدتمیزی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق امل نے فرحانہ کا کھانا چھین لیا اور پلیٹ توڑ دی، اس کے بعد ان اور ان کے خاندان کے بارے میں گندی زبان استعمال کی۔

سلمان خان نے ویکنڈ کا وار میں امل ملک کو محض زبانی وارننگ دی اور ان کے والد، مشہور موسیقار ڈبو ملک کو شو میں بلا کر معاملہ نرم کر دیا۔ اسی پر سوشل میڈیا پر "بائیکاٹ امل ملک” اور "بگ باس میں انصاف کہاں ہے” جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے امل ملک کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا جبکہ ماضی میں اسی نوعیت کے واقعات پر دیگر امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی۔ ایک صارف نے لکھا:

"سلمان خان سر، اس بار کوئی غلط فہمی نہیں، پوری قوم نے ویڈیو میں سب دیکھا ہے، پھر بھی امل ملک کو بچایا جا رہا ہے۔”

ایک اور صارف نے کہا: "یہ نیپو بچہ غلاظت سے بھرا ہوا ہے، اور سلمان خان اس کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ امل ملک جیسے امیدوار اور سلمان خان جیسے میزبان کو اس طرح بچ نکلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ناقدین نے الزام عائد کیا کہ بگ باس کی انتظامیہ گلوکار کے امیج کو درست دکھانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے شو کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے فی الحال اس تنازع پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter